Daily Taqat

آصف علی زرداری وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کی مہم کیخلاف میدان میں آگئے

کراچی : وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی سندھ حکومت کے خلاف مہم جوئی کے مقابلے کے لئے سابق صدرآصف زرداری میدان میں آگئے۔شہری اوردیہی سندھ میں تیسری قوت کی سیاسی انٹری روکنے کے لئے پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے ناراض رہنما ون نکاتی ایجنڈے پروسیع ترمشاورت پرمتفق ہوگئے۔سابق صدرنے آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل شہری اور دیہی سندھ میں ہم خیال پارٹیوں کے وسیع ترسیاسی اشتراک اوراتحاد کے لئے تجاویزپیش کردیں۔آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل وسیع ترمشاورت پراتفاق کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق صدرآصف علی زرداری شہری سندھ میں پیپلزپارٹی کے ہم خیال سیاسی رہنماں پرمشتمل نئے سیاسی گروپ کے قیام کے لئے متحرک ہیں۔ سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض اورغیرفعال رہنماں پرمشتمل نیا سیٹ اپ سامنے لانے کے لئے شہری سندھ کی سیاسی قیادت کے مابین مشاورت اوررابطوں کا عمل دبئی تک وسیع ہو گیا ۔سابق صدرآصف علی زرداری نے ہم خیال سیاسی گروپوں کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض اورغیرفعال رہنماں سے سیاسی رابطے کئے ہیں۔سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی طرف سے دوبارہ سیاست میں واپسی کے اشارے کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اورپاک سرزمین پارٹی کے رہنماں کے مابین رابطوں کوبھی سیاسی حلقوں میں شہری سندھ میں نئی سیاسی پیش بندی کا نتیجہ قراردیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »