آصف علی زرداری کا طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ہے ۔دونوں رہنماﺅں میں کل ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ آصف علی زرداری کل پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کریں گے ،پیپلز پارٹی کے وفد میں خورشید شاہ ،رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ بھی شریک ہو نگے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.