آصف علی زرداری راو انوارکی سرپرستی نہیں کررہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری راو انوار کی سرپرستی نہیں کررہے اور اس حوالے سے خبریں غلط ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں  گفتگو کے دوران نقیب اللہ کیس پر بات کی۔راو  انوار کے آصف زرداری کے خاص آدمی ہونے کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری رائو انوار کی سرپرستی نہیں کررہے، اس حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں، رائو انوار تحقیقات میں پیش نہیں ہوں گے تو جوڈیشل انکوائری ہوگی، اس سے رائوانوار کی پریشانی میں اضافہ ہوگا اس لیے انہیں کیس کا سامنا کرنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.