Daily Taqat

آصف علی زرداری اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی ملاقت کا شیڈول چینج ہو گیا

لاہور: پیپلزپارٹی کے ممبر آصف زرداری اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کا وقت تبدیل ہو گیا،دونوں رہنماﺅں کی ملاقات 3 کی بجائے 4 بجے ہو گی۔
آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری کی آج اہم ملاقات لاہور میں ہونے جا رہی ہے جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی، دونوں رہنماﺅں میں ملاقات کا وقت سہ پہر 3 بجے طے تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملاقات کا وقت تبدیل کرکے 4 بجے کر دیا گیا،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی قیادت میں وفدبلاول ہاﺅس سے ماڈل ٹاﺅن جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات28 دسمبر کو طے پائی تھی تاہم بعد میں ملاقات کی تاریخ تبدیل کرکے 29 دسمبر کر دی گئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »