Daily Taqat

اصغر خان کیس بند نہیں ہونا چاہیے، لواحقین

مرحوم اصغر خان کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اصغر خان کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔ اصغر خان کے لواحقین کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا۔

اصغر خان کی اہلیہ، صاحبزادے علی اصغر، نسرین خٹک اور شیریں اعوان نے مشترکہ جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں۔ اصغر خان کے لواحقین نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی  اے انکوائری ختم نہیں ہونی چاہیے، اصغر خان کا خاندان کیس کا حتمی انجام چاہتا ہے۔ لواحقین نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ کیس کے ٹرائل کے بعد آنے والا نتیجہ پاکستان کی عوام کے سامنے رکھا جائے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد سپریم کورٹ نے اصغر خان کے لواحقین کو کیس کی پیروی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کو نوٹسز جاری کیے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »