جیسے ،جیسے الیکشن قریب آتے جارہیں ملک میں سیاست دانوں کے درمیاں گرما گرمی بڑھتی جارہی ہے، قمرزمان

لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شریف برادران کو جوسیاسی سپورٹ اور مالی امداد کہیں اورسے ملتی تھی اب وہ بند ہوگئی ہے ،ملک کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے کے لئے حکومت کہیں نظر نہیں آرہی یہ لوگ تو پانامہ اور اقامہ میں الجھ کر ہی رہ گئے ہیں۔
لاہور میں موچی پورہ کے مقام پر پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جیسے ،جیسے الیکشن قریب آتے جا رہیں ملک میں سیاست دانوں کے درمیاں گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ عدالتوں کا سامنا کرنے کا بیان دے رہے ہیں جبکہ عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے آپ لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ، عدالتوں اور اداروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوس یہ ہے کہ اس سب کے باوجود پاکستان کامقدمہ لڑنےوالا کوئی نہیں،آج امریکااوربھارت دیگرممالک سے ملکرپاکستان کیخلاف گھیراتنگ کررہے ہیں ہم آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں د ے ر ہے ہیں۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ میاں صاحب،جگہ جگہ جاکراب بھی یہی پوچھ رہے ہیں مجھے کیوں نکالا؟عوام توان سےاب بھی یہی پوچھ رہے ہیں کہ اس بار کیا کیا ہے؟میاں صاحب،اب آپ کے پو رے ٹبرنے نیب کورٹ میں پیش ہوکرحساب دینے ہیں،اب آپ کامقدراڈیالہ جیل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں اگلی بار حکومت ملی تو ملک کی لوٹی دولت واپس لائیں گے اب بھی تو ان کی حکومت ہے اس میں لے آتے انہیں کس نے روکا ہے،اگرگھرمیں ماں باپ بھوکے ہوں،صحت وتعلیم نہ ہوتومیٹروبس کاکوئی کیاکرے؟سرکاری نوکریاں یہ دیتے نہیں اورپرائیویٹ سیکٹر یہ چلنے نہیں دیتے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.