جب تک ملزم پکڑانہیں جائے گا تب تک قصورسمیت پورے ملک میں احتجاج ہوگا، امین انصاری

قصور: مقتولہ زینب کے والد امین انصاری کہتے ہیں کہ کسی شخص کے پکڑے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے ،یہ باتیں افواہوں کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی کو قادیانی سربراہ کی وجہ سے مسترد کیا تو اسے تبدیل کردیا گیا ہے ،جب تک ملزم پکڑا نہیں جائے گا تب تک قصور سمیت پورے ملک میں احتجاج ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف میری بیٹی کے قتل کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کسی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں کیو نکہ ایسا کرنے سے ہمارا مقصد سبوتاژ کیا جا سکتا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.