Daily Taqat

پارٹی کے صدر کی حیثیت سے میں چودھری نثار کو ٹکٹ دوں گا، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ نواز شریف اور چودھری نثار کے مابین اختلافات ختم ہوجانے چاہئیں اور دونوں کے درمیان اب صلح ہونی چاہیے۔  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چودھری نثار اور نوازشریف کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے میں چودھری نثار کو ٹکٹ دوں گا۔ خلائی مخلوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ تو کوئی خلائی مخلوق ہے اور نہ ہی اس سے کوئی خوفزہ ہے۔ قوم کا ایک ایک لمحہ اور خزانے کا ایک ایک روپیہ قیمتی ہے۔ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے دیا جائے۔ الزامات سے وقت ضائع نہ کیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »