نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک انتقال کرگئے

لاہور: نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائیگی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا، اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.