قصور کی زینب کا مبینہ قاتل گرفتار،لاہور پولیس کا دعویٰ

قصور میں ننھی زینب کے قتل کے بعدمختلف سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئیں اورقصور سمیت پنجاب بھر کی پولیس متحرک تھی لیکن اب لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا ملزم پکڑا گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔  پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا ملزم جس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے کو لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کیاگیا ہے جس سے ڈی آئی جی آپریشن سمیت اعلیٰ حکام نے پوچھ گچھ کی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی موبائل لوکیشن بھی قصور بتارہی تھی جبکہ ملزم نے بچی سے زیادتی اور قتل کا بھی اعتراف کیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو سانحہ قصور کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے سپرد کردیاگیا ہے اور فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا، حقائق تک پہنچنے کے لیے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوگا اور تمام شواہد ملنے کے بعد گرفتاری کا حتمی اعلان کیاجائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.