آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے کے دوران پی او ایف میں متعدد سہولیات کا افتتاح کیااورپی اوایف کوممتازدفاعی انڈسٹری بنانے پرافسران،ملازمین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر پی او ایف واہ کی کارکردگی، ادارے کے تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے وژن اور حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف نے دفاعی شعبے میں خودانحصاری کے لیے تکنیکی جدت بڑھانے اور موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مہارت بہتربنانے پرزوردیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف، پی او ایف کالونی سنجوال، یوریا فارمل ڈی ہائیڈ ماڈیولنگ کمپاﺅنڈ سمیت دیگر سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان سہولیات سے پی او ایف واہ میں مقیم11ہزار خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.