آرمی چیف کا دورہ لاہور، 2017کی اختتامی تقریب میں شرکت، انعامات کی تقسیم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں آرمی بینڈ 2017 مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ، جس میں انہوں نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی بینڈ کے مقابلے2017 میں15 رجمنٹل سینٹرز،19 انفنٹری بٹالینز کے بینڈز شریک ہوئے،پاک بحریہ اوررینجرزپنجاب سے بگلرزاورٹرمپیٹرزبھی مقابلے میں شریک تھے ۔فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹرنے پریذیڈنٹ ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی، جبکہ آرٹلری رجمنٹل سینٹر نے دوسری اورآرمی سروسز کور سینٹر نے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.