فاٹا کی قسمت کا فیصلہ عوام کی رضامندی کے مطابق کیا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کر تی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فاٹا کے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگے نے آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی جس دوران وفود نے پاک فوج کے سربراہ سے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کر تی ہے ،نوجوان فاٹا میں امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں ۔ملاقات میں وفود کی جانب سے فاٹا میں ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.