Latest news

پاکستان مقبوضہ کشمیرپربھارتی تسلط کبھی تسلیم نہیں کرےگا، آرمی چیف

راولپنڈی :  جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس دوران مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی گئی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرپربھارتی تسلط کبھی تسلیم نہیں کرےگا۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 یا 35 اے کو قبول نہیں کیا ، اب بھارت نے خوداس کھوکھلے بہانے کوختم کردیا، پاک افواج کشمیری عوام کےساتھ ہیں، ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں، وطن کے دفاع کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.