آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فائرنگ رینج جہلم کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمیں 16 دسمبرکادن نہیں بھولناچاہیے ایمان اور قومی عزم کے ذریعے اس حادثے سے باہرآئے،دہشت گردوں کوشکست دینے کیلئے ہمیں بہت کچھ کرناہوگاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فائرنگ رینج جہلم کے دو رے کے دوران کہنا تھا کہ3سال قبل دشمن نے ہمیں پشاورمیں زخمی کیا، قومی سطح پرنیشنل ایکشن پلان تیارکیاگیا فوجی سطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےساتھ حالات کارخ موڑا۔انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی کسی بھی فوجی کابنیادی وصف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رائفل ایسوسی ایشن کے37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی ان مقابلوں میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا، ماسٹرایٹ آرمزکی ٹرافی بہاولپورکورکے حوالدارساجدبادشاہ نے حاصل کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.