ہونہاراورحیرت انگیزصلاحیتوں کی مالک ارفع کریم کوہم سے بچھڑے 6سال ہوگئے

لاہور : ذہانت اور حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے چھ برس ہو گئے۔ پاکستانی آئن اسٹائن کہلانے والی ہونہار بچی کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

نو سال کی عمر میں آئی ٹی کی فیلڈ میں نام پیدا کیا، دنیا بھر سے ایوارڈز اور میڈلز لینے والی ارفع کریم کو آج بھی اس کی صلاحیتیوں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔

ارفع کو اپنی فیلڈ کے ساتھ ساتھ لکھنے کا بھی شوق تھا۔ ارفع نے نظمیں بھی لکھیں اور وطن سے محبت بھی خوب رکھتی تھی۔ ارفع دو ہزار بارہ میں اس دنیا سے رخصت ہوئی، اب اس کی یادیں ہی والدہ اور بھائیوں کا سہارا ہیں۔

ارفع کریم کو بچوں بڑوں سب کیلئے مثال کہا جاتا ہے، ذہانت کے ساتھ ساتھ اس کی سوچ اور نظریہ اسے آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.