Daily Taqat

این اے 63 سےچوہدری نثار، این اے 106 سے رانا ثناء کے کاغذات منظور

این اے 63 ٹیکسلا سے چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، اس کے ساتھ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

این اے 63 ہی سے عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، عمر فاروق سوئی نادرن کے نادہندہ تھے، رقم کی ادائیگی کرنے پر ان کے کاغذات منظورہوئے۔

چوہدری نثار علی خان کاغذات جمع کرانے اوراعتراضات تک خود پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب این اے 106 کے لئے رانا ثناء اللہ کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئےگئےہیں ۔

ریٹرنگ افسرکے دفترکے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ کل چوہدری نثارکےلہجے میں جوتلخی تھی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نواز الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »