Daily Taqat

پنجاب کے 31 اضلاع میں الیکشن کمیشن افسران کو ڈبل کیبن گاڑیاں دینے کی منظوری

 وزیراعظم نے پنجاب کے 31 اضلاع میں الیکشن کمیشن افسران کو ڈبل کیبن گاڑیاں دینے کی منظوری دیدی۔ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ میں بھی 46 افسران کو بیش قیمت گاڑیاں دی جائینگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا شروع کر دیں۔ سندھ میں 11 اضلاع کے الیکشن کمیشن افسران کو گاڑیاں ملیں گی۔ بلوچستان کے 22 ڈسڑکٹ الیکشن کمشنرز، ریجنل الیکشن کمشنرز کو ڈبل کیبن گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ کئی ماہ سے الیکشن کمیشن افسران کو ڈبل کیبن گاڑیاں فراہم کرنے کا منصوبہ التوا میں تھا۔ اب چانک  وزیراعظم نے منظوری دی اور اس پر فوری عملدرآمد بھی شروع ہو گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »