Daily Taqat

توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنیکی استدعا منظور

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بینچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

جس کے سلسلے میں فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر فیصل رضا عابدی کا کلپ چلایا گیا اور چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی سے مکالمہ کیا کہ کورٹ میں کھڑے ہونے کے آداب اور تمیز ہوتی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے فیصل رضا عابدی کے وکیل سے کہا کہ آپ کے مؤکل نے ابھی تک معافی نہیں مانگی۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے دو درخواستیں دائر کی ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں خارج کرتے ہیں۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا طریقہ کار بالکل مناسب نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس سپریم کورٹ کا لائسنس ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کمنٹری کم کریں کیس پر آئیں۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل کی جانب سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا۔ سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »