Daily Taqat

بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ جس میں نیپرا نے کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس کم چلائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پلانٹس چلانے سے صارفین کو زیادہ ریلیف مل سکتا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے موقف اختیار کیا کہ ایل این جی کم ملنے سے پلانٹ نہیں چلائے گئے، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی نہ ملنا جواز نہیں تحریری جواب جمع کرائیں، فرنس آئل والے پلانٹس کو کوئلے پر چلایا جاتا تو فی یونٹ 59 پیسے کمی ہوسکتی تھی۔

بعدازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جب کہ فیصلے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »