مال روڈ پر احتجاجی جلسے کےخلافرخواست دائر

لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کےخلاف دائردرخواست کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ہے۔واضح رہےکہ چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیا تھا تاہم جسٹس فرخ عرفان خان کی سماعت سے معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا۔جسٹس فرخ عرفان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پردرخواست کی سماعت نہیں کرسکتے۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کل لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جانا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.