آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم,شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوگئے

ذرائع کے مطابق شہباز شریف پرائیویٹ کار میں نیب کے دفتر آئے۔واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی پوچھ گچھ کے سلسلے میں طلب کیا تھا، انہیں 17 جنوری کے روز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نیب نے شہبازشریف کو 22 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا جس کے دوران ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی جانی تھی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب دن 3 بجے کے قریب پیش ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ سب کے سامنے نیب کا اصل چہرہ دکھائیں گے اور چیئرین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال جو ان سے اتنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے بارے میں بھی بتائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.