عمران علی کہیں پولیس مقابلے میں نہ مارا جائے, چیف آرمی سٹاف سے ایک مرتبہ پھر معاونت کی اپیل کرتا ہوں:امین انصاری

زینب کے والد امین انصاری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران علی کہیں پولیس مقابلے میں نہ مارا جائے جبکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں۔ چیف آرمی سٹاف سے ایک مرتبہ پھر معاونت کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران علی کو پولیس مقابلے میں پار نہ کر دیا جائے کیونکہ قصور پولیس پہلے بھی ایسے ہی کام کرتی رہی ہے اور لاہور پولیس بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران علی نے اکیلے یہ کام نہیں کیا، اس میں ضرور مقامی اور بین الاقوامی عناصر ملوث ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.