Daily Taqat

مریم نواز سے اپیل کرتی ہوں کہ اسپتال بنانے کے لیے زمین فراہم کی جائے: اداکارہ میرا

فلم اسٹار میرا نے کہا کہ خواہش کے باوجود اسپتال تعمیر نہیں کروا سکی اس لیے مریم نواز سے اپیل کرتی ہوں کہ اسپتال بنانے کے لیے زمین فراہم کی جائے۔

میرا نے پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے توسط سے ذہنی معذور بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کے مرکز دارالسکون کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر اداکارہ میرا پیدائشی طور پر ذہنی امراض کے شکار بچوں میں گھل مل گئیں اور ادارے کی انتظامیہ سے بچوں کا فرداً فرداً احوال پوچھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »