اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کی جائیداد قرقی کے کیس کی درخواست پرکل تک حکم امتناعی جاری

اسلام آباد:  ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کی جائیداد قرقی کے حوالے سے درخواست پرکل تک حکم امتناعی جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ریفرنسز میں اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جائیداد قرقی کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف کل تک حکم امتناعی جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست کی سماعت بھی کل ہو گی اس کے علاوہ ضامن کی جائیداد قرقی کا معاملہ بھی کل کی سماعت میں زیر غورآئے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.