اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور محمدصفدر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد  صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژ ن بینچ کل سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف جعلی دستاویزات کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا،نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کے خلاف سیکشن 3 اے کو فرد جرم میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ نیب نے فرد جرم سے سیکشن 3 اے نکالنے کا احتساب عدالت کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ احتساب عدالت نے فرد جرم سے سیکشن 3 اے نکال کر غیرقانونی حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا حکم کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر پر فرد جرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کر لی تھی۔ کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا تھا۔ کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.