عوام کو فائدہ دینے کے علاوہ حکومت کے پاس ہر کام کا وقت ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید کے ای او بی آئی پنشن کیس میں ریمارکس

سپریم کورٹ میں ای او بی آئی پنشن کیس کے سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو فائدہ دینے کے علاوہ حکومت کے پاس ہر کام کا وقت ہے،غریب پنشنرزکے ساتھ حکومت کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے۔
سپریم کورٹ کے معزز جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ای او بی آئی کو پیسے دینے والی گائے سمجھ لیا تھا،جسٹ کیوں نہ معاملہ تحقیقات کیلئے ایک ایجنسی کو بھجوا دیا جائے۔
جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ ریاست کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔عدالت نے حکومت کو پنشنرز کو 2ارب 40کروڑ روپے 27مارچ تک ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.