Daily Taqat

اشتعال انگیز تقاریرکیس پرانسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماوں پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے

کراچی: اشتعال انگیزتقاریرسے متعلق کیس میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے متحدہ بانی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماﺅں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار، عامرخان، روف صدیقی اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ بانی اور دیگر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »