Latest news

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں قومی اسمبلی کے گرفتار ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت میں سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

عدالت نے دونوں ایم این ایز کے تمام کیسز یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔عدالت نے 9 جولائی کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا، جس پر دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو پیش آیا تھا۔آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ملوث علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا جبکہ مذکورہ گروہ کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.