شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2017کی آخری 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے۔
انسداد پولیو مہم 167یونین کونسلز میں ہوگی ، پولیو مہم میں ایک ملین 85ہزار 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ اس مہم میں3500 انسداد پولیو رضاکار مہم میں حصہ لیں گے، مہم( آج ) 20سے25 دسمبر تک جاری رہے گی۔واضح رہے رواں سال کراچی میں پولیو کے 2کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔سندھ رینجرز کی جانب سے انسداد پولیو مہم میں پٹرولنگ کا عمل جاری رہے گا۔45 سے زائد پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم رضاکاروں کی سیکیوریٹی پر معمور ہونگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.