اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی میں کارروائی ، 70کروڑ مالیت کی113کلوگرام ہیروئن برآمد

انسداد منشیات فورس (ANF) نے خفیہ اطلاعات پر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کنٹینر سے 70کروڑ مالیت کی113کلوگرام ہیروین کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مکروہ دھندے میں ملوث اہم ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے این ایف کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک سمگلر کنٹینر کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کر رہا ہے، یہ اطلاع ملتے ہی تمام سمندری پورٹس پر اے این ایف کے سٹاف کو چوکنا کردیا گیا تاکہ مشتبہ کنٹینر کا سراغ لگایا جاسکے۔ ہزاروں کے تعداد میں موجود کنٹینرز کی موجودگی میں مشتبہ کنٹینر کا سراغ لگانا مشکل تھا ، تاہم سٹاف نے کمال ہوشیاری سے مشتبہ کنٹینر کی تفصیلی تلاشی لینے پر کھانے پینے کی اشیا میں نہایت مہارت کے ساتھ چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی113کلو گرام ہیروئن برآمد کی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت 70کروڑ روپے ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ایک اہم ملزم کو موقع پر گرفتا ر کر لیا گیا جبکہ اس نیٹ ورک کے دوسرے ممبران کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.