Daily Taqat

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمشن صوبائی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے شہری شفیق مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر اشتیاق احمد وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے اہل نہیں تاہم وکیل نے الزام لگایا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے ،وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو انتظامی امور کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے ،وکیل نے نشاندہی کی حکومت نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ڈاکٹر اشتیاق احمد کو چار سال کے لئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کو اس عہدہ کے لئے نااہل قرار دے ،وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالتی فیصلے تک وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »