Daily Taqat

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

سرکاری اسپتال کے ملازم نے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ بنگش پر سر عام تشدد کا الزام لگایا ہے۔ کوہاٹ میں سرکاری اسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ 3 روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے بارے پوچھا، پھر ضیا اللہ بنگش، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

کامل حسین نے کہا کہ مجھ پر سرعام ظلم ہوا، 3 دن ہوگئے انصاف نہیں ملا، مجھ پر ضیا اللہ بنگش اور ان کے ساتھیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی موجود ہے۔ لیکن بااثر ایم پی اے نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کو نہ دینے کا کہا ہے، حکومت وقت سے اپیل ہے مجھے انصاف دلائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »