Daily Taqat

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایک اور مریضہ فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھ گئی

پاکپتن میں ایک اور مریضہ فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بروقت اسپتال پہنچنے کے باوجود فرش پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئی۔ مرحومہ کے بھائی کا  کہنا ہے کہ مرحومہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے کر آئے تو ڈاکٹروں نے پہلے پرچی لانے کا کہا۔ پرچی کیلئے گئے تو عملے نے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا، جس پر گھر سے شناختی کارڈ لینے گیا، واپسی تک بچی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب ایم ایس اسپتال ڈاکٹر امان اللہ نے مؤقف دیا کہ جب بچی کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تو وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »