Daily Taqat

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک اور اہم قدم

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں ڈیلیوری سروسز میں اضافے کے ذریعے کارپوریشن کی کارکردگی کی بہتری کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس سلسلے میں کارپوریشن ملک بھر میں اپنے صارفین کو معیاری روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے پروڈیوسرز اور مینو فیکچررز کیساتھ جوائنٹ ونچرز شروع کرنے کیلئے پلان وضع کر رہی ہے۔ کارپوریشن نقصانات پر قابو پانے اور منافع بڑھانے کی غرض سے سبسڈی،ہیومن ریسورس اور دیگر پالیسیاں متعارف اور اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن آپریشنل اخراجات میں کمی لائیگی اور اکاونٹس میں مکمل شفافیت لانے کیلئے سینئر منیجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کے زریعے تمام ادائیگیوں کی پری آڈٹ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »