Daily Taqat

وکیل شمس الاسلام کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پرآج ہڑتال کا اعلان

سندھ بار کونسل نے وکیل شمس الاسلام کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پرآج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل نے وکیل شمس السلام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور آج عدالتی امور کا بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سیکریٹری بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہڑتال اور بائیکاٹ کا اعلان سندھ بار کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

گزشتہ دنوں سینئر وکیل شمس الاسلام کو پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے سینئر وکیل شمس الاسلام کے دھمکی دینے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنےاور پولیس کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے والے ایڈووکیٹ شمس الاسلام کی 50ہزار روپے کےمچلکوں کے عوض ضمانت ہوچکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »