Daily Taqat

عمران خان نے کراچی سے الیکشن  لڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن  لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اس لئے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان میں سب سے پہلے کرپشن ختم کرنی ہے۔

کراچی میں بڑے جلسہ عام  سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور رکھتے ہیں، کراچی وہ شہر تھاجہاں کے لوگ ناانصافی کے خلاف سب سے پہلے کھڑے ہوتے تھے،کراچی ایک ایسا شہر تھا جہاں باہر سے لوگ آیا کرتے تھے لیکن یہ شہر سیاست کی نظر ہوگیا ، سارے پاکستان کے لوگ اس شہر میں بستے ہیں، کراچی اوپر جاتا ہے تو پاکستان اوپر جاتا ہے، کراچی چلتاہے تو پاکستان چلتا ہے، جب کراچی کو چھینک آتی ہے تو پاکستان کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے،آج شہر کے بہت سارے مسائل ہیں انتخابات جیتنے کے بعد ان تمام مسائل کو  حل کریں گے اور اسی وجہ سے  اگلا الیکشن بھی یہی سے لڑوںگاتاکہ میں زیادہ وقت یہاں گزار سکوں ۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی ایڈمنسٹر یشن ٹھیک کریں گے کیونکہ اس کی اشد  ضرورت ہے،صرف ہم نے خیبرپختونخوا میں اختیارات بلدیاتی اداروں کو دیئے ، یہی باقی صوبوں میں کریں گے ۔انہوں نے  نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا  کہ وہ  بڑی سوچ رکھیں اور بڑے خواب دیکھیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »