پیر سیال سمیت ناراض بزرگوں کو آئندہ انتخابات سے قبل منا لیں گے, پرویز رشید

سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سینے میں جو راز ہیں وہ عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں، میرے سینے میں بھی کچھ راز ہیں اور اگر میرے قائد نے اجازت دی تو میں ان رازوں کو ضرور بیان کروں گا، آئندہ انتخاب سے قبل پیر آف سیال شریف سمیت تمام بزرگوں کو منا لیں گے۔کو ٹ مومن میں نوازشریف کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا ،مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں نجومیوں کے دعوﺅں کو غلط ثابت کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار نواز شریف کے 6 جنوری کو ہونے والے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں ہمیں دھرنے ، لاک ڈاون اور جھوٹے الزامات کا سامنا رہا،سب سے بڑا جھوٹ اس دن بے نقاب ہوا جس دن پانامہ پر الزام لگایا گیا اور اقامے پر فیصلہ آیا۔2018ءکے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں حصہ لے گی اور وہ تمام دعوے جو نجومیوں کی طرف سے کئے جارہے ہیں انکو جھوٹا ثابت کردینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.