امریکہ کے فیصلہ نے اسے دنیا میں تنہا کر دیا

اسلام آباد: پاکستان میں فلسطینی سفیر ابو ولید علی نے کہا ۔ کہ امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے امریکا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے خود کو تنہا کیا۔

اسلام آبادمیں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام لبیک یا اقصٰی کانفرنس میں خطاب کے دوران فلسطینی سفیر ابو ولید علی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانی ہی نہیں ایمانی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کے  صدر نے خادم الحرمین سے بات کی جنھوں نے حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے اقوام متحدہ میں امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد یکطرفہ فیصلے کے ساتھ منظور کی گئی ،قراردادکے حق میں 128اور مخالفت میں امریکہ و اسرائیل سمیت 9ممالک نے ووٹ دیا ۔اس سے قبل سلامتی کونسل میں امریکہ کا یہ اقدام بری طرف پٹ چکا ہے جہاں 15میںسے 14ارکان نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.