امریکی صدر کا بیان ہماری قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان ہماری قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،پاکستان کی عزت نفس پر حملے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،پاکستان نے امریکی جنگ کی بدولت 35لاکھ مہاجر ین کا بوجھ برداشت کیا ،ٹرمپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کہا یہاں ایک مہاجر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دھونس اور زبردستی سے شہد بھی پلا یا جائے تو نہیں پئیں گے ،ہمیں کوئی عزت کے ساتھ زہر کا پیالہ بھی پلائے تو پی لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ، اب کوئی پاکستان کے امن سے کھیل نہیں سکے گا ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ امریکہ طعنوں سے پہلے سوچے پاکستان اس کے بکھیرے کانٹوں کا مقابلہ کر رہا ہے ،صدر ٹرمپ کو ادب سے عرض کرنا چاہوں گا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن ہو ،امریکہ اگر افغانستا ن میں امن دیکھنا چاہتا ہے تو اس کو اپنی نگاہ سے دیکھے اگر امن کو بھارت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تو شائد یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.