امریکہ خود کو واچ لسٹ میں کیوں نہیں رکھ لیتا,وہاں کئی ریاستوں میں قتل عام ہوا,طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کوکیسے واچ لسٹ میں ڈالا گیا ؟ ہمارے تو آئین میں شامل ہے کہ یہاں مذہبی آزادی دی  جائے گی،امریکہ کو بھارت میں کچھ نظر نہیں آتا وہاں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا،بابری مسجدکے معاملے پر کیا ہوا؟امریکہ اپنے آپ کو واچ لسٹ میں کیوں نہیں رکھ لیتا؟اس کی کئی ریاستوں میں مختلف ادوار میں اموات ہوئی،دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوستی مشترکہ مفادات پر ہوتی ہے لیکن امریکہ نے ہمیں انگیج رکھا اگراس نے ہمارے ساتھ تعلقات قائم رکھناہیں تو ہم بھی پہلے پاکستان کے مفادکو دیکھیں گے۔امریکادہشت گردی کےخلاف کوششوں کونقصان پہنچارہاہے امریکااپنی پالیسی پرنظرثانی کرے ہمارے امیج کومتاثر کرکے آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ ہمارانظریہ ہے ہم دہشت گردوں کوانسانیت کادشمن سمجھتے ہیں ہم پاک امریکاتعلقات کوخراب نہیں دیکھناچاہتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے کو ئی چیزمقدم نہیں ملک کی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے سب متحدہیں۔دہشت گردی کامسئلہ بین الاقوامی ہے، امریکاافغانستان سے د ہشت گردی کاخاتمہ نہیں کرسکا پاکستان نے د ہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔بھارت کوافغانستان میں تھانیداربنایاجارہاہے، بھارت کے ا فغانستان میں عمل دخل سے د ہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ کیاافغان مہاجرین کوسنبھالناصرف پاکستان کی ذمہ داری ہے؟ پاکستان کمزورہواتواس کافائدہ امریکانہیں دہشتگردوں کوہوگا۔نواز شریف کی گزشتہ روز پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ وہ راز کھولیں ،جس دن انہوں نے یہ کام کیا اس سے اگلے دن میں بھی پریس کانفرنس کرکے ان کی سب باتیں بتا دوں گا میرے پاس بھی کئی راز ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.