زینب قتل کیس میں گرفتارملزم عمران کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات

لاہور / قصور : زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ معصوم زینب کا محلے دار اور دور کا رشتہ دار ہے۔
ذرائع کے مطابق زینب قتل کیس میں قصور کے رہائشی عمران نامی نوجوان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور اب اس کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ وہ مقتول زینب کا دور کا رشتہ دار ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران قصور کے محلہ کوٹ روڈ کا رہائشی ہے ، یہ وہی محلہ ہے جہاں زینب کا بھی گھر واقع ہے۔ رشتہ دار ہونے کی وجہ سے ملزم اور زینب کے اہل خانہ کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا جس کی وجہ سے زینب اس کو جانتی تھی اور اسی لیے وہ اغوا کی رات اس کے ساتھ اطمینان سے چلی گئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.