Latest news

نفرت انگیز الفاظ اگلنے والے ایم کیو ایم کے بانی گرفتار

لندن  :   سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتار کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیزتقریرسے متعلق تحقیقات کیلئے 60سال کے شخص کوگرفتارکیاگیا، گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ۔سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے آج علی الصبح مغربی لندن میں الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ، یہ چھاپہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ماراگیا جس میں 15 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔الطاف حسین کو مغربی لندن کے ایک مقامی پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ان کے گھر کی تلاشی جاری ہے اور پولیس سٹیشن میں کچھ ہی دیر بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.