اہم خبرِیں

شوگر سکینڈل میں ملوث تمام افراد جیل جائیں گے: وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شوگر سکینڈل میں ملوث تمام افراد جیل جائیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں ریگ مال ضرور مارا گیا، عمران خان کو مفاہمتی کردار وں سے کوئی دلچسپی نہیں۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف اپنے گھر کے پیچھے والے کمرے میں چھپے تھے، کہا تھا عید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی، ملک میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں دکھ رہا، اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا میڈیا کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں، سٹیل ملز میں حکومت وہی کریگی جو سپریم کورٹ فیصلہ کریگی، ملک غریب کیلئے بنا اور مستفید چور ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا باہر زندگی گزارنا مشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک، چائے نظر آتی ہے، حقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے، انجن دھواں دے رہا ہے، تصویر پر نہ جائیں، نواز شریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے، کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا، ذخیرہ اندوز مافیا پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا انتظار کر رہا ہے۔

شیخ رشید نے ریلوے کے تمام کرنٹ بکنگ دفاتر کھولنے کا اعلان کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.