Daily Taqat

اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے: شیخ رشید

لودھراں:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواوں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں،آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »