تمام جماعتیں متفق ہو جائیں تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا،شیخ رشید

پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کے درمیان شیخ رشیدکا کہناتھا کہ حکمران ایسے نہیں مانیں گے، ان سے استعفیٰ لینے کیلئے ہر راستہ استعمال کرنا ہوگااور اگر تمام جماعتیں متفق ہو جائیں تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا۔پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں شیخ رشید اور فاروق ستار کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر اے پی سی میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کے چہرے کھل گئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ طاہرالقادری کاکمال ہے ایک طرف فاروق ستاراور دوسری طرف مصطفی کمال ہیں، اس پر فاروق ستار جواب دیا کہ ہم کیاطاہرالقادری تویہاں لندن والوں کوبھی لاکربیٹھا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی پی اوردوسری طرف پی ٹی آئی کوطاہرالقادری ہی بیٹھاسکتے ہیں۔شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ایسے نہیں مانیں گے،ہرراستہ استعمال کرناہوگا،اگرتمام جماعتیں متفق ہوجائیں توسب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.