انتخابات 2018 کی حلقہ بندیوں کے لئے چاروں صوبائی سیکرٹریز کو بلا لیا گیا
الیکشن کمیشن نے 2018 میں ہونے والے انتخابات کی نئی حلقہ بندیوں کی تیاری کے لیے چیف سیکریٹریوں کااجلاس 22دسمبر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کے لیے ابتدائی کام الیکشن کمیشن پہلے ہی مکمل کرچکا ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف سیکریٹریوں کو محکمہ ریونیو کے تیار نقشے لانے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بلایا گیا ہے۔