Daily Taqat

ماتحت عدلیہ کے تمام فیصلے انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کا اعلان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو فیصلے اَپ لوڈ کرنے کا حکم دیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سائلین کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا، سائلین کو ماتحت عدلیہ کے تمام فیصلے اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوار الحق نے ماتحت عدلیہ کے تمام فیصلوں کو انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد سائلین کو تمام فیصلے انٹرنیٹ پر دستیاب ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے ججز کو عدالتی فیصلے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ’ماتحت عدلیہ کے ججز جو فیصلہ دیں اسے فوری اَپ لوڈ کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مراسلے میں حکم دیا ہے کہ فیصلے 30 دن تک ویب سائٹ پر موجود رہیں، ڈسٹرکٹ کے ایڈمن ججز ہفتہ وار رپورٹ ہائی کورٹ بھجوائیں۔

خیال رہے کہ جسٹس محمد انوار الحق نے بطورِ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عہدے کا حلف تین روز قبل اٹھایا ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے حلف لیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران روٹ کلچر کے خاتمے کے لیے بھی اہم اقدام اٹھایا، اور دورانِ سفر کسی بھی قسم کا روٹ لگانے اور پروٹوکول لینے سے منع کر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »