تمام کنکشنز میرٹ پر دئیے جا رہے ہیں، سب کچھ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت چل رہا ہے، سوئی ناردرن

سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا ہے کہ گیس کے تمام کنکشنز میرٹ پر دئیے جا رہے ہیں، سب کچھ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت چل رہا ہے،کمرشل اور انڈسٹری کو ایل این جی جبکہ گھریلو صارفین کو سسٹم گیس فراہم کی

جا رہی ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، موسم گرما میں بھی اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیکشن 158 کے تحت گیس کا مسئلہ تو موجود ہے لیکن ایل این جی کے ذریعے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.