Daily Taqat

امید ہے کہ میشاشفیع کی قانونی ٹیم ٹوئٹر کےبجائے عدالتوں پرانحصار کرےگی، وکیل اداکارعلی ظفر

لاہور : گلوکارہ اورماڈل میشا شفیع نے گلوکار اداکار علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں جواب بھجوا دیا جس میں میشا شفیع نے علی ظفر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ میشا شفیع کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے ،اس لیے یہ میشا شفیع کا حق تھا کہ وہ علی ظفر کے خلاف شکایت جمع کراتیں۔ ہم میشا شفیع کے الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں گے۔ وکیل نے کہا کہ انہوں نے جواب کے ساتھ کئی خواتین کی گواہیاں بھی منسلککی ہیں جنہوں نے علی ظفر پر جنسی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔دوسری طرف علی ظفر کی وکیل نے کہا ہے کہ عدالت کئی ماہ سے میشا شفیع سے جواب مانگ رہی تھی، ہر بار خاتون ہی شکار نہیں ہوتی۔ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو می ٹو تحریک کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »